آج سے ریاست بھر میں کالج کھل جائیں گے صرف ویکسین کا پہلا ڈوز لگواچکے اساتذہ اور طلباء کو حاضری کی اجازت

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
آج سے ریاست بھر میں کالج کھل جائیں گے صرف ویکسین کا پہلا ڈوز لگواچکے اساتذہ اور طلباء کو حاضری کی اجازت

بنگلورو۔25جولائی(سالار نیوز)کورونا وائرس کی دو خوفناک لہروں کے بعد اب ریاست میں تعلیمی سرگرمیوں کی معمول پر بحالی کے لئے پیر سے کالجوں کے کل جانے سے راہ ہموار ہوتی نظر آ رہی ہے۔گزشتہ دیڑھ سال سے ریاست میں کورونا کی دو لہروں اور مسلسل لاک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں میں تسلسل باقی نہیں رہا۔ اب حالات کے مسلسل سدھار کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے 26جولائی سے کالجس کھولنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ریاست بھر میں ڈگری کالجس شروع ہوجائیں گے۔ کلاسس میں شرکت کے لئے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ عملہ اور طلباء نے کووڈ ویکسین کی پہلی ڈوز لے رکھی ہو۔وہ جنہوں نے ویکسین نہیں لے سکے ان کو کلاسس میں حاضر نہ ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت نے یہ لازمی قرار دیا ہے کہ کالج کے گیٹ میں داخل ہو تے وقت ہی ویکسین کی سرٹی فکیٹ دکھا کر داخلہ لیا جائے۔ سرٹی فکیٹ نہ دکھانے کی صورت میں کسی کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اشوتھ نارائین نے کالجس کھولے جانے کے بارے میں بتایا کہ ریاست بھر میں ڈگری کالجوں کے 75فیصد طلباء کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ جلد ہی باقی طلباء کو بھی ویکسین دے دی جائے گی۔ ریاست میں ڈگری کالجوں کے اسباق کی شروعات تین ماہ کے وقفہ کے بعد ہو رہی ہے۔ کل سے نہ صرف ڈگری بلکہ تمام پوسٹ گریجویشن کالجس بھی کھل جائیں گے۔ انجینئرنگ اور ڈپلومہ کورسوں کے کلاسس کی بھی بحالی ہو جائے گی۔ ڈگری کالجس کھول دئیے جانے کے بعد اس توجہ پی یو سی کی طرف دی جا رہی ہے کہا جا رہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جلد ہی پی یو سی کلاسس کی شروعات کے متعلق فیصلہ لیا جانے والا ہے۔ ریاست کے ماہرین کی کمیٹی نے یہ سفارش کی ہے کہ جلد ہی پرائمری اور ہائی اسکولوں کو کھولنے کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں۔


Recent Post

Popular Links