جھارکھند میں نکسلیوں نے4گاڑیوں کو پھونکا

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
 جھارکھند میں نکسلیوں نے4گاڑیوں کو پھونکا

سون بھدر-25جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع سون بھدر کی سرحد سے منسلک جھارکھنڈ کے گڑھوا میں سڑک بنارہی کمپنی کی چار گاڑیوں کو ہفتہ کی رات نکسلیوں نے پھونک دیا-سون بھدر کے ونڈھم گنج تھانہ علاقے سے منسلک جھارکھند میں محض پانچ کلومیٹر دور گڑھوا ضلع کے دھرکی تھانہ علاقے میں سڑک تعمیر کرارہی کمپنی وی آر ایس کے گھگھری گاؤں واقع کیپ دفتر پر گذشتہ رات اسلحہ سے لیس نکسلیوں نے حملہ کردیا-
اس وقت کیمپ میں کمپنی کے ملازمین سو رہے تھے - نکسلیوں نے گاڑیوں پر ڈیزل چھڑک کر آگ لگا دی- نکسلی ایک ڈرائیور کو پکڑ کر پیٹتے ہوئے اسے لے کر کیمپ آفس پہنچے اور آفس میں سورہے سبھی ملازموں کو وہاں سے باہر نکال کرکے ایک جگہ جمع کیا-انہوں نے کیمپ میں رکھے ڈیزل کو گاڑیوں پر چھڑک کر آگ لگا دی- نکسلیوں نے دو ہوائی، ایک گریڈر اور ایک رولر کو آگ کے حوالے کردیا جبکہ دو جے سی بی مشین کو بری طرح تباہ کردیا گیا تقریباً آدھا گھنٹے تک ہنگامہ کھڑا کیا اس کے بعد سخت انجام کو جھیلنے کا انتباہ دیتے ہوئے چلے گئے -سرحد پر واردات کی جانکاری ہوتے ہی رات سے ہی سون بھدر ونڈھم گنج سرحد علاقے میں پولیس کی مستعدی بڑھا دی گئی ہے - ونڈھم گنج تھانہ انچارج ونود سونکر کے مطابق پوری مستعدی برتی جارہی ہے - پولیس سرحد پر لگا کر کامبنگ بھی کررہی ہے -

 


Recent Post

Popular Links