وزیر اعظم مودی کے خلاف ممتا بنرجی ہوں گی اپوزیشن کا چہرہ؟- سونیا گاندھی کے ساتھ ملاقات سے پہلے قیاس آرائیاں تیز

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
وزیر اعظم مودی کے خلاف ممتا بنرجی ہوں گی اپوزیشن کا چہرہ؟- سونیا گاندھی کے ساتھ ملاقات سے پہلے قیاس آرائیاں تیز

نئی دہلی-25جولائی(ایجنسی) اپوزیشن جماعتوں کیلئے سال2024کے انتخابات کافی اہم ہیں - اس کیلئے سیاسی جماعتیں ابھی سے تیاری میں مصروف ہیں، لیکن اپوزیشن جماعتوں کے سامنے سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ سال 2024میں بی جے پی کو ہرانے کے مقصد سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف اس کا چہرہ کون ہوگا؟ اس درمیان مغربی بنگال میں تیسری بار حکومت بناچکیں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لوک سبھا میں اپوزیشن کی قیادت کرنے کیلئے اپنی دعویداری پیش کی ہے- کئی سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ آنے کو تیار ہیں، لیکن ایک سوال یہ بھی کھڑا ہو رہا ہے کہ کیا کانگریس بھی ٹی ایم سی کی قیادت میں 2024کا انتخاب لڑے گی-اس سوال کا جواب کانگریس کی طرف سے دے دیا گیا ہے- سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی کی ایک ملاقات ممکن ہے - اس میٹنگ سے قبل ہی کانگریس نے یہ واضح کر دیا ہے کہ اگر2024میں بی جے پی کے خلاف کوئی اپوزیشن اتحاد بنے گا تو اس کی قیادت یوپی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی ہی کریں گی-مغربی بنگال میں حال میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں اپنی پارٹی کی شاندار جیت سے پْرجوش ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے2024کے لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کیلئے اپوزیشن اتحاد کی گزارش کی ہے- ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس بات سے انکار نہیں کرسکتا کہ ممتا بنرجی اپوزیشن کی سیاست کے مرکزی چہرے کے طور پر ابھری ہیں - اگر آپ ان کی زبان کو دیکھتے ہیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ وہ بی جے پی مخالف ووٹوں کو متحد کرنا چاہتی ہیں اور بی جے پی کے خلاف لوگوں کا اتحاد بنانا چاہتی ہیں -ممتا بنرجی پانچ دنوں کیلئے دہلی کے دورے پر آرہی ہیں - ان کا28جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملنے کا پروگرام ہے- وہ اپنی یاترا کے دوران کئی اپوزیشن لیڈروں سے بھی ملاقات کرسکتی ہیں - اس دوران وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کرکے2024کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرسکتی ہیں -


Recent Post

Popular Links