بائیڈن انتظامیہ کااعلان ہندوستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کا ایشوز اٹھائیں گے امریکی وزیر خارجہ

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
بائیڈن انتظامیہ کااعلان ہندوستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کا ایشوز اٹھائیں گے امریکی وزیر خارجہ

نئی دہلی-25جولائی(ایجنسی)امریکی وزیر خارجہ انٹوٹی بلنکن آئندہ ہفتے اپنے پہلے ہندوستان دورے کے دوران ہندوستانی قیادت کے سامنے انسانی حقوق اور جمہوریت کے ایشوز اٹھائیں گے- امریکہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق دونوں ملک ان محاذ پر دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مشترکہ اقدار شیئر کرتے ہیں -بلنکن27جولائی کو نئی دہلی پہنچیں گے- امریکی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ بلنکن کا ہندوستان کا پہلا دورہ ہوگا- اپنے دورے کے دوران وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے- وزارت خارجہ نے بتایا کہ نئی دہلی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی بلنکن سے ملاقات کریں گے- اس دوران دونوں فریق متعدد امور پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں کورونا وائرس وبائی امراض سے بازیابی اور افغانستان کے ساتھ ساتھ ہند بحر الکاہل کے خطے کی صورتحال بھی شامل ہیں -جنوبی اور وسطی ایشیا ئی امور کے قائم مقام نائب وزیر ڈین تھامسن نے بلنکن کے دورے سے قبل ایک کانفرنس کال کے دوران صحافیوں کو بتایاکہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے سوال کے بارے میں آپ کا پوچھنا صحیح ہیں، ہم امور کو اٹھائیں گے اور ہم اس بات چیت کو جاری رکھیں گے کیونکہ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ان محاذوں پر ہمارا اقدار دوسرے محاذ کے مقابلے زیادہ یکساں ہیں -تھامسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، ہندوستان بات چیت کو جاری رکھنے اورشراکت میں ان محاذوں پر مضبوط کوشش کرنے کاایک اہم حصہ بننے جا رہاہے- ہندوستان نے اس سے پہلے ملک میں شہری آزادی کم ہونے کے غیرملکی حکومتوں اور انسانی حقوق تنظیموں کے الزامات پر کی جارہی تنقید کو خارج کیاہے- ہندوستان میں پیگاسس کے استعمال کے بارے میں پوچھے جانے پر تھامسن نے کہاکہ مجھے ہندوستان کے معاملے میں کوئی خاص گہری جانکاری نہیں ہے-
میں جانتا ہوں کہ یہ ایک وسیع مسئلہ ہے، لیکن میں کہنا چاہوں گا کہ ہم نے ہمیشہ کہاہے کہ کمپنیوں کو ایسے طریقے تلاش کرنے چاہئیں جس سے یہ یقینی ہو سکے کہ ان کی ٹیکنالوجی کااستعمال اس طریقے سے نہیں ہو- ہم مسلسل ان امور کو اٹھاتے رہیں گے-


Recent Post

Popular Links