یگاسس جاسوسی معاملہ: راجیہ سبھاایم پی نے عدالتی نگرانی میں تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کارخ کیا

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
یگاسس جاسوسی معاملہ: راجیہ سبھاایم پی نے  عدالتی نگرانی میں تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کارخ کیا

نئی دہلی-25جولائی(ایجنسی) راجیہ سبھا کے ممبر جان برٹاس نے اسرائیلی اسپائی ویئر پیگاسس کے ذریعہ کارکنوں، سیاست دانوں، صحافیوں اور آئینی عہدیداروں کی جاسوسی کولے کر عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کارخ کیا ہے - حالیہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال تقریباً 300 ہندوستانیوں کی نگرانی کیلئے کیا گیا تھا، جن میں وزراء، سیاستدان، سرکاری اہلکار اور صحافی شامل ہیں - اس سے ملک میں ایک بہت بڑا سیاسی تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے-سپریم کورٹ میں پی آئی ایل دائر کرنے والے برٹاس نے کہا کہ جاسوسی کے حالیہ الزامات نے ہندوستان میں لوگوں کے ایک بڑے طبقے میں تشویش پیدا کردی ہے اور جاسوسی سے اظہاررائے کی آزادی پر گہرا اثر پڑتا ہے- اس نے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعہ جاسوسی کے الزامات کولے کر عدالتی نگرانی کی تحقیقات کی درخواست کی ہے-کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ممبر برٹاس نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کے باوجود مرکزی حکومت اس معاملے پر عائد الزامات کی تحقیقات کرنے کی زحمت گوارا نہیں کررہی ہے- اس لئے پارلیمنٹ میں اس سلسلے میں سوالات اٹھائے گئے تھے لیکن حکومت نے اسپائی ویئر کے ذریعہ جاسوسی کی نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی قبول کیا ہے-


Recent Post

Popular Links