پاکستان: ٹیکے نہ لینے والے لوگوں کو گھریلو ہوائی سفر کی اجازت نہیں

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
پاکستان: ٹیکے نہ لینے والے لوگوں کو گھریلو ہوائی سفر کی اجازت نہیں

اسلام آباد -25جولائی(یو این آئی) پاکستان نے18سال یا اس سے زیادہ عمر کے بغیر ویکسین لئے افراد پر گھریلو ہوائی سفر پر پابندی عائد کردی ہے -پاکستانی اخبار‘ڈان’نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے -رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اگست سے18سال یا اس سے زیادہ عمر کے کسی بھی بغیر ویکسی نیٹ شہری کو گھریلو ہوائی جہاز کے ذریعے سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی- تاہم پاکستان سے بیرون ملک جانے والے یا دوسرے ممالک سے یہاں آنے والے مسافر اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں -دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے دبئی جانے والی پروازوں کی معطلی میں 28جولائی تک توسیع کردی ہے - امارات ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ14دن کے اندر ان چار ممالک کا سفر کرنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت نہیں ہوگی- دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے شہری، متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا ہولڈرز اور سفارتی مشن کے ممبرس جوکووڈپروٹوکول پر عمل کرتے ہیں، انہیں یہاں سفر کرنے کی استثنا حاصل ہے -


Recent Post

Popular Links