حج سیزن کے اختتام کے بعد معتمرین کے پہلے گروپ کی مسجد حرام آمد

RushdaInfotech July 26th 2021 urdu-news-paper
حج سیزن کے اختتام کے بعد معتمرین کے پہلے گروپ کی مسجد حرام آمد

مکہ المکرمہ-25جولائی(ایجنسی)حج سیزن کے مکمل ہونے کے بعد عمرہ زائرین کا پہلا گروپ ہفتے کی شب12بجے مسجد حرام پہنچ گیا- اس سے قبل مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں - اعتمرنا ایپلی کیشن سے بکنگ کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ آج اتوار کے روز سے شروع ہو رہا ہے-اس سلسلے میں مسجد حرام کے امور کے نگرانِ اعلیٰ کے سکریٹری ڈاکٹر سعد المحیمید نے بتایا کہ جنرل پریسیڈنسی نے معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کیلئے اپنی تمام افرادی قوت اور آلات کا استعمال کیا ہے- یہ اقدامات احتیاطی تدابیر کے مطابق کیے گئے ہیں -المحیمید نے مزید بتایا کہ احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات میں حرم میں آمد و رفت، عمرہ اور نماز کے دوران میں نمازیوں کا قریب نہ ہونا شامل ہے- حرم کے تمام داخلی راستوں پر جسمانی درجہ حرارت جانچنے کے آلات فراہم کر دیے گئے ہیں - ساتھ ہی تربیت یافتہ عملہ بھی پوری طرح چوکس ہے تا کہ مسجد حرام کا رخ کرنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے-المحمید کے مطابق جنرل پریسیڈنسی نے معتمرین کے جتھوں کے بیچ سماجی فاصلہ یقینی بنانے پر کام کیا ہے- ہر گروپ کے اندر آنے اور باہر جانے کے واسطے حرم کی دروازے مختص کیے گئے ہیں - اس کا مقصد کسی بھی قسم کی بھیڑ سے بچنا ہے-


Recent Post

Popular Links