ہندوستان کو پہلا تمغہ، میرابائی چانو نے رقم کی تاریخ ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا

RushdaInfotech July 25th 2021 urdu-news-paper
ہندوستان کو پہلا تمغہ، میرابائی چانو نے رقم کی تاریخ  ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا

ٹوکیو،24جولائی(ایجنسی)ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ہندوستان کی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے 49 کلو وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستان نے ویٹ لفٹنگ میں کوئی میڈل حاصل کیا۔ اس سے قبل سال 2000 میں کرم ملیشوری نے نقرئی تمغہ حاصل کیا تھا۔ چانو نے کلین اینڈ جرک میں 115 کلو اور سنیچ میں 87 کلو کے ساتھ مجموعی طور پر 202 کلو وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے اولمپکس کے پہلے ہی دن کوئی تمغہ جیتا ہے اور چانو ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔(تفصیل،صفحہ 7پر)


Recent Post

Popular Links