کانگریس کی افواہوں سے ہی ویکسی نیشن کی کارروائی میں تاخیر ہوئی ہے:ناگراج

RushdaInfotech July 21st 2021 urdu-news-paper
کانگریس کی افواہوں سے ہی ویکسی نیشن کی کارروائی میں تاخیر ہوئی ہے:ناگراج

ہوسکوٹے۔20جولائی(سالارنیوز) کوروناویکسین کے معاملے میں کانگریس پارٹی لیڈروں کی طرف سے پھیلائی گئی افواہوں کی وجہ سے ملک میں مسئلہ کھڑاہواہے اور عوام کوالجھن کا شکار ہوناپڑاہے۔یہ بات ریاستی وزیر برائے بلدی انتظامیہ ایم ٹی بی ناگراج نے کہی۔انہوں نے یہاں تعلقہ کے دوڈنالا دیہات میں ایم ٹی بی چاری ٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے منعقد کئے گئے مفت ویکسین ابھیان کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ ویکسین کا پتہ لگانے کے بعد جب ملک میں پہلی مرتبہ ٹیکے لگائے گئے تو اس وقت کانگریس لیڈروں نے ویکسین کے تعلق سے کئی افواہیں پھیلائیں اور عوام کو الجھن میں ڈال دیاتھا،جس کے سبب عوام کو آج بھی کئی مشکلا ت کا سامناکرناپڑرہاہے۔عوام خوف زدہ ہوگئے اور ٹیکے لینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی،جس کے سبب حکومت نے ویکسین تیار کرنے میں کمی لائی اور اچانک دوسری لہر کا سامناکرناپڑااور اس دوران کئی معصوموں کی جانیں گئیں۔اس کے باوجود حکومت نے فوراً ویکسین کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے او ر مسلسل ویکسین فراہم کرتی آرہی ہے۔بی جے پی یوامورچہ کے تعلقہ صدر رامونے اپنے خطاب میں کہاکہ کوروناوائرس نے سماج میں ہلچل مچارکھی ہے اور عوامی زندگی کو مشکل میں ڈال دیاہے،کئی افراد کو زندگی گذارنے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے،ایسے نازک حالات میں ریاستی وزیر ایم ٹی بی ناگراج نے اپنے صرفہ ئ خاص سے تعلقہ بھر کے قریوں میں راشن کٹس تقسیم کئے اور اب مفت ویکسین کابھی انتظام کیاہے،جس سے تعلقہ کے عوام کو کافی سہولت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اب تک 13ہزار ویکسین تقسیم کئے گئے ہیں،اس کام کو آگے بڑھایاجائے گااور تعلقہ میں ویکسی نیشن کی کارروائی کو صدفی صد کامیاب بنانے کی کوشش کی جائے گی۔اس موقع پر بی ایم آر ڈی اے چیرمین سی ناگراج تعلقہ کروباسنکھاکے صدر رگھوویر،تعلقہ پنچایت کے سابق صدر وی سی جئے دیوویا،رکن سولور منی اپا،گرام پنچایت کے رکن کنکاراجو،چلپتی،شیوکمار،گوپال،پرمیش،رام کرشنا اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links