مختار عباس نقوی راجیہ سبھا میں نائب لیڈر مقرر

RushdaInfotech July 21st 2021 urdu-news-paper
مختار عباس نقوی راجیہ سبھا میں نائب لیڈر مقرر

نئی دہلی۔20جولائی(ایجنسی)بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو راجیہ سبھا میں ایوان کا نائب قائد مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر پیوش گوئل کو راجیہ سبھا میں قائد ایوان مقرر کرنے کے بعد نائب قائد کا عہدہ خالی تھا۔اس بارے میں معلومات پیر کو جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئیں۔ نقوی مودی کابینہ میں اقلیتی امور کی وزارت میں وزیر ہیں۔ جبکہ مودی حکومت کے پہلے دور میں، ان کے پاس پارلیمانی امور کی وزارت کی بھی ذمہ داری تھی۔ وہ پارلیمانی امور کا وسیع علم رکھتے ہیں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھتے ہیں۔


Recent Post

Popular Links