شرد پوار کی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات

RushdaInfotech July 21st 2021 urdu-news-paper
شرد پوار کی اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات

اورنگ آباد/ممبئی،20جولائی(یواین آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اور ایوان بالا (راجیہ سبھا)کے رکن شرد پوار نے منگل کے روز پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے اہم لیڈروں کے ساتھ آل پارٹی میٹنگ میں شامل ہوئے۔مسٹر پوار نے ٹوئٹ کرکے اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں شامل ہونے کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سیشن میں بحث کئے جانے والے ایشوز کے جائزہ کے حوالہ سے یہ میٹنگ ہوئی ہے۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈر ملکا رجن کھرگے اور شیو سینا کے سنجے راوت سمیت دیگر سرکردہ لیڈر شامل ہوئے۔


Recent Post

Popular Links