عیدالاضحی سے متعلق رعایت دینے پر کیرلاحکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

RushdaInfotech July 21st 2021 urdu-news-paper
عیدالاضحی سے متعلق رعایت دینے پر کیرلاحکومت کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

نئی دہلی۔20جولائی(ایجنسی) عیدالاضحی کے دوران ریاست میں کووڈپابندیوں میں نرمی برتنے کیلئے سپریم کورٹ نے کیرلا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یہ بے حد حیران کرنے والی بات ہی ہے کہ ریاست نے تاجروں کے لاک ڈاؤن میں نرمی دینے کا مطالبہ کو اعتراف کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے وارننگ دی ہے کہ اگر ریاستی حکومت کی طرف سے نرمی دیئے جانے کے بعد کورونا انفیکشن پھیلتا ہے، تو اس کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔منگل کو سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم کیرلا کو آئین کے آرٹیکل 21 کے ساتھ دفعہ 44 پر توجہ دینے اور کانوڑ یاترا کو لے کر دیئے گئے ہمارے فیصلے پر توجہ دینے کے احکامات دیتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ کسی بھی طرح کا دباؤ ہندوستان کے شہری کی زندگی کے قیمتی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔ عدالت نے کہا کہ اگر کسی بھی طرح کا ناگہانی حادثہ ہونے پر اسے ہمارے علم میں لایا جاسکتا ہے اور اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عیدالاضحی کے سبب کیرلا حکومت کی طرف سے پابندیوں کے دوران کووڈانفیکشن ہوتا ہے، تو کوئی بھی شخص اس بات کو عدالت کی جانکاری میں لا سکتا ہے۔ اس کے بعد عدالت مناسب کارروائی کرے گا۔


Recent Post

Popular Links