سعودی عرب سے ہزاروں غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاری

RushdaInfotech July 20th 2021 urdu-news-paper
سعودی عرب سے ہزاروں غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی تیاری

ریاض، 19 جولائی (یو این آئی) سعودی عرب نے اقامہ، رہائش اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہزاروں غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں سے متعدد کو ملک بدر کردیا جائے گا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں گرفتار ہونے والے کئی غیرملکی ڈی پورٹ ہوں گے۔ سعودی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کلین سوئپ کے تحت ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار غیرملکی گرفتار کیے جبکہ مجموعی گرفتاریوں کی تعداد 54 ہزار کے قریب ہے، آپریشن میں کئی مقامی بھی حراست میں لیے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کلین اپ کے دوران 7 ہزار 500 / اقامہ قوانین اور نو ہزار 300 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کوحراست میں لیا گیا۔سعودی اداروں کے زیر حراست افراد میں ایک ہزار 100 لیبرلاء کی خلاف ورزی کے مرتکب بھی شامل ہیں جبکہ مملکت کی سرحد غیر قانونی طورپرعبور کرنے والے 24 /افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔حکام نے کہاہے کہ کارروائیوں کے دوران 8 سعودی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ اور روزگار مہیا کرتے تھے۔


Recent Post

Popular Links