پارلیمنٹ کے سیشن کاہنگامہ خیزآغاز پہلے ہی دن دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

RushdaInfotech July 20th 2021 urdu-news-paper
پارلیمنٹ کے سیشن کاہنگامہ خیزآغاز پہلے ہی دن دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی،19جولائی(ایجنسی)اپوزیشن پارٹیوں کے سخت سوال اورہنگامے کی وجہ سے لوک سبھااورراجیہ سبھادونوں کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی ہوگئی۔ پیرکو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن مودی لوک سبھا میں اپنی وزارتی کونسل کے نئے ممبروں کو متعارف نہیں کرا سکے۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں نعرے بازی کرتی رہیں۔ ایوان کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔جب صبح 11 بجے ایوان میں میٹنگ شروع ہوائی تونومنتخب چار ممبروں نے حلف لیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کے لوک سبھا میں وزارتی کونسل کے نئے ممبروں کے تعارف کے دوران کانگریس سمیت کچھ اپوزیشن جماعتوں کے ممبروں نے مرکز کے تین نئے زرعی قوانین اوردیگرموضوعات پرہنگامہ شروع کردیا۔ اس پر وزیر اعظم نے اپوزیشن ممبروں پر چٹکی لی اورکہاہے کہ کچھ لوگوں کو یہ پسند نہیں ہے کہ دلت، آدی واسی، او بی سی اورخواتین وزیروں کو یہاں متعارف کرایا جائے۔ لوک سبھا اسپیکر نے کانگریس سمیت اپوزیشن ارکان سے پر سکون ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاہے کہ روایات کو نہ توڑیں۔ آپ ایک طویل عرصے سے حکومت میں رہے ہیں۔ آپ روایت کو توڑ کر ایوان کے وقار کو کم نہ کریں۔ اس ایوان کی عظمت کو برقرار رکھیں۔ وزیر اعظم ایوان کے قائد ہیں اور ردوبدل کے بعد وہ وزرا کی کونسل متعارف کروا رہے ہیں۔ آپ ایوان کی عزت کوبرقرار رکھیں۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے بھی حزب اختلاف کے ممبروں سے اپیل کی کہ وہ خاموشی سے نئے وزرا کے تعارف کی اجازت دیں۔


Recent Post

Popular Links