اسلامی ترقیاتی بینک نے سعودی امیدوار کو نیاصدرمنتخب کرلیا

RushdaInfotech July 20th 2021 urdu-news-paper
 اسلامی ترقیاتی بینک نے سعودی امیدوار کو نیاصدرمنتخب کرلیا

ریاض، 19جولائی (ایجنسی)اسلامی ترقیاتی بینک(آئی ایس ڈی بی)نے کہاہے کہ سعودی عرب کے امیدوار محمد سلیمان الجاسر کو 5سال کیلئے اپنا نیاصدر منتخب کر لیا گیاہے۔اسلامی ترقیاتی بینک نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک گروپ جنرل سکریٹریٹ نے انتخاب کی تصدیق کی۔ اس نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز(بی او جی) نے ایک قرار داد منظور کی جس میں شروع سے ہی بینک کی مسلسل مدد کرنے پر سعودی عرب کا بھرپور شکریہ ادا کیا گیا اور اس کی تعریف کی گئی۔بورڈ آف گورنرز کمیٹی برائے طریقہ کارنے 6 جولائی کو ایک آن لائن اجلاس منعقد کیا تاکہ بندر حجار کی جگہ اسلامی ترقیاتی بینک کی صدارت کیلئے الجاسر کے نام پر بطور امیدوار غور کیاجاسکے۔ جدہ میں واقع اسلامی ترقیاتی بینک ایک کثیر الجہتی ترقیاتی سرمائے کا ادارہ ہے جو اسلامی مالیات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ سعودی عرب بینک کے حصص رکھنے والے 57 رکن ممالک میں سب سے بڑا واحد شیئر ہولڈر ہے۔


Recent Post

Popular Links