حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا عداوت اور نفرت کو ختم کرو، اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا مسجد نبوی کے امام شیخ بندر بن عبدالعزیز کا مسجد نمرہ میں نصیحت آمیز خطاب

RushdaInfotech July 20th 2021 urdu-news-paper
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا  عداوت اور نفرت کو ختم کرو، اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا مسجد نبوی کے امام شیخ بندر بن عبدالعزیز کا مسجد نمرہ میں نصیحت آمیز خطاب

مکہ مکرمہ،19جولائی(ایجنسی) کوروناوبا کے درمیان تمام احتیاطی تدابیرپر عمل کرتے ہوئے0 6ہزارعازمین حج نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا۔اس موقع پر مسجدنمرہ میں مسجد نبوی کے امام شیخ بندر بن عبد العزیز نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے سوا کسی اور کو نہ پکارو، اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا۔ اپنی نمازوں کی حفاظت کرو۔ ایسی عبادت کرو جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، اللہ نے لوگوں کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے، قرآن میں ہے جس نے تمہیں اللہ کے آگے جھکایا وہ محسن ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، پرہیز گاری اختیار کرو، ایمان کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ زکوٰۃ کی ادائیگی کرو۔ عداوت اور نفرت کو ختم کرنا چاہیئے، اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔امام حرم نے کہا کہ اللہ نے لوگوں کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے، قرآن میں ہے جس نے تمہیں اللہ کے آگے جھکایا وہ محسن ہے۔ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، انہوں نے کہا کہ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، اللہ نے انسانوں کی اعلیٰ معیارکی تخلیق کی اور دنیا میں بھیجا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ زمین پر فساد نہ پھیلاؤ، بے شک اللہ فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ والدین کے ساتھ احسان کا معاملہ کرو، بے شک اللہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔خطبے میں کہا گیا کہ اللہ ہمیشہ اچھائی کا درس دیتا ہے، گواہی دیتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ نے فرمایاکہ میری رحمت سب کیلئے وسیع ہے۔ رمضان المبارک کے روزے مسلمانوں پر فرض کیے گئے ہیں، اللہ نے فرمایاکہ اے ایمان والو، اپنے وعدوں اور حقوق کو پورا کرو۔ رشتے داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ احسان کرو، آپس میں مساوات اور اخوت سے رہیں۔امام حرم نے کہا کہ اللہ نے فرمایا کہ یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ احسان کرو، اللہ نے فرمایاکہ تمام مخلوقات کے ساتھ احسان کا معاملہ کرو۔ اللہ کی اطاعت کرو اور اسی سے ہی مدد مانگو، اللہ تعالیٰ ہمارے ہر عمل کے مطابق حساب لے گا، عداوت اور نفرت کو ختم کرنا چاہیئے، حج اسلام کا پانچواں رکن ہے جو استطاعت رکھتا ہے وہ حج کرے۔خطبے میں کہا گیا کہ جب جانور کو ذبح کرو تو اچھے سے کرو تاکہ اسے تکلیف نہ ہو، معاشرے اور معاشرتی معاملات میں احسان قائم کرو، اللہ تعالیٰ نے فرمایاکہ تقویٰ اختیار کرنے والے ہمیشہ جنت میں رہیں گے۔ قرآن میں حکم ہے کہ اپنی بیویوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھو، دنیا میں جو احسان کرے گا آخرت میں اس کا بھلا ہوگا، اللہ نے توبہ کا دروازہ بندوں کیلئے ہمیشہ کھول رکھا ہے۔خطبے میں کہا گیاکہ لوگوں کی طرف سے آنے والی تکالیف اور مسائل پر صبر کرو، تم احسان کرو اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، اللہ کی رحمت بہت قریب ہے۔ موت اور زندگی کو اس لیے پیدا کیا گیا تاکہ آزمایا جا سکے کہ کون اچھے عمل کرتا ہے۔خطبہ حج کے بعد ظہر اور عصر کی نمازیں بہ یک وقت قصر کر کے پڑھی جائیں گی اور پھر غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے صرف سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی افراد ہی حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ دین اسلام کے اہم ترین رکن حج 2021 کا خطبہ میدان عرفات میں دیا گیا، خطبہ حج کے بعد حجاج کرام نے نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ اداکی گئی۔


Recent Post

Popular Links