لال باغ میں 15/اگست کا فلاور شو رد

RushdaInfotech July 19th 2021 urdu-news-paper
لال باغ میں 15/اگست کا فلاور شو رد

بنگلورو۔18/جولائی (سالارنیوز) کووڈ19کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 15/اگست کو یوم آزادی کے موقع پر لال باغ میں منعقد کئے جانے والے ”فلاورشو“ کو رد کردیاگیا ہے۔ محکمہ باغبانی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایاگیا کہ یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر ہرسال لال باغ میں محکمہ باغبانی اور میسور پارک کلاسنگھا کے زیراہتمام فلاور شو کا انعقاد کیا جاتا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ کووڈ کی موجودہ صورتحال اور طبی ماہرین کی جانب سے ممکنہ کووڈ کی تیسری لہر سے خبردار رہنے کی ہدایت کے پیش نظر امسال فلاور شو کو رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Recent Post

Popular Links