صفائی کرمچاریوں کو مستقل پیشہ ور نظام پر مبنی پا لیسی ضروری قومی صفائی کرمچاری کمیشن کے رکن ڈاکٹروا وا کی افسران کوہدایت

RushdaInfotech July 19th 2021 urdu-news-paper
صفائی کرمچاریوں کو مستقل پیشہ ور نظام پر مبنی پا لیسی ضروری قومی صفائی کرمچاری کمیشن کے رکن ڈاکٹروا وا کی افسران کوہدایت

بنگلورو18جولائی(سالار نیوز) قومی صفائی کرمچاری کمیشن کے رکن ڈاکٹر پی پی وا وا نے افسروں کو ہدایت دی کہ بے روزگار صفائی کر مچاریوں کو زندگی گزارنے مستقل پیشہ ور نظام فراہم کر نے کی پا لیسی مرتب کی جا ئے۔کمار کرپا گیسٹ ہاؤز میں بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وا وا نے یہ ہدایت دی اور کہا کہ بی بی ایم پی حدود میں بے روزگار صفائی کرمچاریوں کو شہر کے ملک اسٹالس،ہاپ کامس سمیت دیگر پیشہ ور انتظام کیا گیا تو انہیں زندگی بسر کر نے میں آسانی ہو گی۔ انہوں نے بتا یا کہ صفائی کرمچاریوں کی جانب سے ڈرائینج اور گندگی کے کھڈوں کے اندر اترنا غیر قانونی ہے اور اس کام میں مصروف افراد کے لئے متبا دل نظام فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بی بی ایم پی چیف کمشنر گورو گپتا نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بی بی ایم پی حدود میں تقریباً17ہزار صفائی کرمچاری راست تنخواہ نظام کے تحت خدمت انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر خدمت انجام دے رہے صفائی کرمچاریوں کو راست تنخواہ نظام کے تحت ہر ماہ کی7تاریخ کو تنخواہ دی جا تی ہے اور تمام کرمچاریوں کو یکساں یو نیفارم اور حفاظتی ساز و سامان فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ کووڈ کے پیش نظر صفائی کر مچاری کالو نیوں میں وائرس کش دوائی چھڑکی جا رہی ہے اور تین ماہ میں ایک مرتبہ طبی کیمپ منعقد کر کے ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ بی بی ایم پی حدود میں کام کے دوران فوت ہو نے والے صفائی کرمچاریوں کے اہل خانہ کو10لاکھ روپئے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر قومی صفائی کرمچاری کمیشن کے سابق رکن جگدیش ہیرے منی،بی بی ایم پی کے اسپیشل کمشنرہریش کمار، رویندرا،جوائنٹ کمشنر برائے کوڑا کر کٹ سرفراز خان و دیگر افسران حاضر رہے۔


Recent Post

Popular Links