حکومت کی طرف سے دئے جارہے راشن کٹس کی تقسیم میں رکن اسمبلی سیاست کررہے ہیں:منی سوامی

RushdaInfotech July 19th 2021 urdu-news-paper
حکومت کی طرف سے دئے جارہے  راشن کٹس کی تقسیم میں رکن اسمبلی سیاست کررہے ہیں:منی سوامی

بنگارپیٹ۔18جولائی (احسان اللہ۔ نامہ نگار) گذشتہ 15ماہ سے ملک کے عوام کووڈ کے نازک حالات سے گذررہے ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی روزی سے بھی محروم ہوچکے ہیں،ایسے میں ریاستی حکومت کی طرف سے غریب اور مستحق مزدوروں کیلئے ضلع بھر میں 60سے 70ہزار راشن کٹس فراہم کئے گئے ہیں۔یہ بات رکن پارلیمان منی سوامی نے کہی۔انہوں نے یہاں کوپن ہلی،دیش ہلی اور ایس جی کوٹے میں بس اسٹاپ کا افتتاح کرنے کے بعد بودی کوٹہ میں راشن کٹس تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے بنگارپیٹ تعلقہ کیلئے 4 ہزارسے زیادہ راشن کٹس فراہم کئے گئے ہیں،مگر مقامی رکن اسمبلی اس کی تقسیم کے معاملے میں سیاست کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے بھی کوروناکے مریضوں کیلئے کئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،ملک کے عوام کو مفت راشن،دوائیاں اور ویکسین بھی دیاجارہاہے۔کوروناکے مریضوں کیلئے ایک کروڑ سے زیادہ سینٹی لیٹرس بھی قائم کئے گئے ہیں۔اسکے باوجود کوروناسے مرنے والے افراد کو بھی ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔منی سوامی نے کہاکہ کوروناکی تیسری لہر سے بچنے کیلئے ویکسین لیناضروری ہے۔ویکسین کے بارے میں اپوزیشن پارٹی کے لیڈرس افواہیں پھیلا رہے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو عوام کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ انہوں نے عوام سے گذارش کی کہ وقت پر ویکسین لے کر اپنی اور اپنے گھروالوں کی جان بچائیں۔ ضلع پنچایت کے سابق رکن بی وی مہیش،اے پی ایم سی کے صدر راجہ ریڈی،مبارک،ناگیش، ناگراج، گووند، شی کمار اور دیگر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links