جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے میں تعاون کریں۔شیوکمار

RushdaInfotech July 19th 2021 urdu-news-paper
جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے میں تعاون کریں۔شیوکمار

وجئے پور۔18/جولائی(رفیع بھنڈاری) ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں بے حد ضروری ہے کہ ہم سب مل کر فرقہ پرست قوتوں کو شکست دیں اور یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم متحد ہو کر جمہوری اقدار کی حفاظت کے لئے باہمی تعاون کریں۔ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے جامعہ ہاشم پیر پہنچ کر مولانا سید تنویر ہاشمی صاحب سے ملاقات کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔دوران گفتگو انہوں نے سندگی کے ضمنی انتخاب کے مختلف گوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا سید تنویر ہاشمی نے صوبہ کرناٹک میں ہونے والے ضلع پنچایت انتخابات میں مسلم نمائندگی کو بڑھانے پر زور دیا۔ ڈی کے شیوکمار نے یقین دلایا ہے کہ صوبہ کرناٹک میں مسلم نمائندگی کو ضرور بڑھایاجائے گا اور مضبوط بھی کیا جائے گا۔جامعہ ہاشم پیر میں ڈی کے شیوکمار کا شاندار استقبال کیاگیا۔ان کے ہمراہ ایم بی پاٹل، محمد نلپاڈ، عبدالحمید مشرف،رفیق ٹپال کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوان نظر آئے۔


Recent Post

Popular Links