اویسی کی ’مجلس اتحاد المسلمین‘ کا آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل ہیک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی تصویر لگائی

RushdaInfotech July 19th 2021 urdu-news-paper
اویسی کی ’مجلس اتحاد المسلمین‘ کا آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل ہیک  دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کی تصویر لگائی

نئی دہلی-18جولائی(ایجنسی) اسد الدین اویسی کی سیاسی جماعت ’مجلس اتحاد المسلمین‘ کا تصدیق شدہ ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہو گیا ہے- ہیکروں نے ہینڈل کا نام تبدیل کر کے ایلن مسک کر دیا ہے اور ڈی پی پر بھی ایلن مسک ہی کی تصویر نظر آ رہی ہے- خیال رہے کہ ایلن مسک برقی گاڑی تیار کرنے والی امریکی کمپنی ’ٹیسلا‘ کے مالک ہیں اور وہ دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین شخص ہیں -آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے جس ٹوئٹر ہینڈل کو ہیک کیا گیا ہے اس کو6لاکھ78ہزار کے قریب صارفین فالو کرتے ہیں اور یہ اکاؤنٹ سال2010میں قائم کیا گیا تھا- مجلس کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے اور ہینڈل سے کوئی قابل اعتراض ٹوئٹ بھی نہیں کیا گیا ہے-


Recent Post

Popular Links