نیپالی صدر نے آئینی کونسل سے متعلق آرڈیننس منسوخ کیا

RushdaInfotech July 19th 2021 urdu-news-paper
نیپالی صدر نے آئینی کونسل سے متعلق آرڈیننس منسوخ کیا

کھٹمنڈو -18جولائی(یو این آئی) نیپال کی صدرودیا دیوی بھنڈاری نے حکومت کی سفارش کے مطابق اتوار کو آئینی کونسل ایکٹ (ترمیمی) آرڈیننس کو منسوخ کر دیا - صدر کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے آج آئین کے آرٹیکل 114-2بی کے تحت آج وزیر اعظم کے دفتر اور وزراء کونسل کی سفارش کی بنیاد پر آئینی کونسل (ترمیمی) آرڈیننس کو منسوخ کر دیا - کابینہ کی ہفتے کے روزمنعقد ہوئی میٹنگ میں صدرسے آرڈیننس منسوخ کرنے کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا - صدر نے رواں سال4مئی کو یہ آرڈیننس جاری کیا تھا- اخبارہمالیہ ٹائمز نے نیپالی آئین کے آرٹیکل284(1)کا حوالہ دیا ہے، جس کے مطابق وزیر اعظم کونسل کے صدر، چیف جسٹس، اسپیکر، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر اس کے ممبر ہوتے ہیں -


Recent Post

Popular Links