طالبان کے معاملہ پرمودی اور شاہ خاموش کیوں؟

RushdaInfotech July 19th 2021 urdu-news-paper
طالبان کے معاملہ پرمودی اور شاہ خاموش کیوں؟

بھوپال-18جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے آج ایک بار پھر طالبان کے معاملے پر مرکز میں نریندر مودی حکومت کو نشانہ بنایا-راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ شری سنگھ نے ٹوئٹ کیاکہ آپ اس خبر پر کیوں خاموش ہیں؟ کیا صاحب سے پیغام نہیں آیا؟ بی جے پی مودی شاہ حکومت طالبان سے بات چیت کررہی ہے - عمران خان صاحب بھی طالبان پر مہربان ہیں - ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی مودی شاہ اور عمران خان افغانستان کی منتخب حکومت کی مدد نہ کرکے طالبان کیلئے راستہ صاف کررہے ہیں -یہ خیالات کچھ عرصہ پہلے بھی مسٹر سنگھ نے طالبان کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے ٹویٹ کئے تھے -


Recent Post

Popular Links