کسانوں کو پارلیمنٹ تک مارچ کی نہیں ملی اجازت آج پھرہوگی میٹنگ اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کے معاملات پر التوا کا نوٹس دیں گی

RushdaInfotech July 19th 2021 urdu-news-paper
کسانوں کو پارلیمنٹ تک  مارچ  کی نہیں ملی اجازت  آج  پھرہوگی میٹنگ   اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کے معاملات پر التوا کا نوٹس دیں گی

نئی دہلی-18جولائی(ایجنسی)انقلابی سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) کے رہنما این کے پریم چندرن نے کہاہے کہ متعدد اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کے معاملات پر پیر کے روز پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں التوا کے نوٹس دیں گی-پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے ایک روز قبل اتوار کو حکومت کی طرف سے بلائی جانے والی کل جماعتی میٹنگ کے بعد حزب اختلاف نے ایک الگ میٹنگ منعقد کی-حزب اختلاف کی میٹنگ میں کانگریس، ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی)، انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل)، آر ایس پی، شامل تھے- شیوسینا اور عام آدمی پارٹی (آپ) رہنماؤں نے شرکت کی-


Recent Post

Popular Links