پاکستان میں حملہ،6 چینی انجینئر سمیت10 کی موت

RushdaInfotech July 15th 2021 urdu-news-paper
پاکستان میں حملہ،6 چینی انجینئر سمیت10 کی موت

اسلام آباد-14جولائی (یو این آئی) پاکستان میں خیبرپختونخوا کے اوپری ضلع کوہستان میں آبی بجلی پلانٹ کے پار بدھ کی صبح ہوئے حملے میں چھ چینی انجینئر سمیت 10 /افراد کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے - پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق افسروں کے بیان میں تضاد ہے - پارلیمانی امور پر وزیراعظم کے صلاح کار بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں اس حملے کو بزدلانہ واردات قرار دیا اور کہا کہ اس سے پاکستان اور ہمسایہ ملکوں کے درمیان خصوصی پہل سے توجہ نہیں ہٹے گی- اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے بات کریں گے اور کہیں گے کہ وہ ملک کی سلامتی کی صورتحال کے بارے میں اطلاع دیں اور اس واردات کے سلسلے میں ایوان کو اعتماد میں لیں - پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے چیف اسسٹنٹ کامران خان بنگش نے کہا کہ اس واردات میں چین کے چھ انجینئروں کے ساتھ دو فرنٹ لائن مزدوروں کی موت ہوئی ہے -
انہوں نے بتایا کہ ایک اعلیٰ سطحی وفد اوپری کوہستان کیلئے روانہ ہو گیا- اس حملے کی بابت افسر جلد ہی عوام اورمیڈیا کو معلومات دیں گے - مسٹر بنگش نے کہاکہ میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے میں قیاس آرائی نہ کریں ’- انہوں نے بتایا کہ چین کے شہریوں کی سکیورٹی کیلئے کافی تعداد میں سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے - جن لوگوں کی حالت نازک ہے، انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بہتر علاج کیلئے دوسری جگہ لایا جا رہا ہے - اس درمیان چین نے پاکستان سے اس حملے کی تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا ہے - چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینی چاہیے اور چین کے شہریوں کی حفاظت سنجیدگی سے کرنی چاہیے -


Recent Post

Popular Links