ملک میں دو متوازی حکومتیں کام کر رہی ہیں:اکھلیش

RushdaInfotech July 14th 2021 urdu-news-paper
ملک میں دو متوازی حکومتیں  کام کر رہی ہیں:اکھلیش

لکھنؤ۔13جولائی(یواین آئی) سماجو ادی پارٹی (ایس پی)سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ ملک میں دو متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ ایک حکومت کا بی جے پی قیادت کررہی ہے اور دوسری متوازی حکومت آر ایس ایس کی قیادت میں اپنا ایجنڈا نافذ کراتی ہے۔ بی جے پی حکومت پر اقتدار کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگھ سماج پر تفریق پیدا کرتا ہے، ان دو کے درمیان عوام اور اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان برابر پس رہے ہیں۔جن پر نظم و نسق کو سنبھالنے کی ذمہ داری ہے-
وہیں لگاتار قانون کا مذاق بنارہے ہیں۔انصاف دینا تو دور کی بات اس کے برخلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔اقتدار کے پناہ یافتہ مجرمین نے پوری ریاست میں دہشت بپا کر رکھا ہے۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ دلت، محروم، پسماندہ و کمزور طبقات کے اوپر ادھر بی جے پی اقتدار میں مظالم اچانک بڑھ گئے ہیں،کیونکہ بی جے پی مکمل طور سے سرمایہ داروں اور استحصال کرنے والوں کی حمایت یافتہ پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع پنچایت اور بلاک پرمکھ انتخابات میں بی جے پی نے اقتدار کا جیسا غلط استعمال کیا ہے وہ شرمناک اور جمہوریت کے بہیمانہ قتل کے مترادف ہے۔


Recent Post

Popular Links