آج کمارسوامی کا دورہ ئ کولار

RushdaInfotech June 18th 2021 urdu-news-paper
آج کمارسوامی کا دورہ ئ کولار

کولار۔17جون(نامہ نگار)سابق وزیر اعلیٰ وجے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمارسوامی کل بروز جمعہ کولار ضلع کا دورہ کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق کمار سوامی ضلع کے تین اسمبلی حلقوں میں فرنٹ لائن واریئرس،کووڈ متاثرین اور دیگر مستحقین میں کووڈ میڈیکل کٹس اور اناج تقسیم کریں گے۔اطلاع کے مطابق بنگلور سے مالور پہنچیں گے اوروہاں تقریباً 5ہزار راشن کٹس تقسیم کرنے کے بعد بنگارپیٹ پہنچیں گے اوروہاں بھی راشن کٹس تقسیم کریں گے۔دوپہر ایک بجے کولار شہرکی مضافات میں واقع نارائنی کلیان منٹپ میں منعقد کئے گئے میڈیکل کٹس اوراناج کی تقسیم کے جلسے میں شرکت کریں گے،جس میں مقامی رکن اسمبلی کے سرینواس گوڈا، اراکین کونسل سی آر منوہر،انچراگووند راجوکے علاوہ دیگر پارٹی لیڈران شریک رہیں گے۔اس سے قبل 16 جون کو کمار سوامی کولار ضلع کے دورے پر آنے والے تھے،مگر آخری لمحات میں دورہ ملتوی کردیاگیاتھا۔


Recent Post

Popular Links