اعظم خان کی حالت ناگفتہ بہ، کھانا-پینا بھی ہوا محال!

RushdaInfotech June 17th 2021 urdu-news-paper
اعظم خان کی حالت ناگفتہ بہ، کھانا-پینا بھی ہوا محال!

لکھنؤ،16جون(ایجنسی)سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ اعظم خان کی طبیعت لگاتار ناساز چل رہی ہے۔ لکھنؤواقع میدانتا اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے اور ان کی کورونا رپورٹ نگیٹو آ گئی ہے، لیکن جسمانی طور پر وہ انتہائی کمزور ہو گئے ہیں اور کئی طرح کے مرض میں مبتلا بتائے جا رہے ہیں۔ اعظم خان کی ناگفتہ بہ حالت کے بارے میں آج ان کی بیوی تزئین فاطمہ نے میڈیا کے سامنے تفصیل بتائی۔تزئین فاطمہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ”اعظم خان کی طبیعت بہت خراب ہے۔ وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں اور جیل میں رہنے کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو گئے ہیں۔ ان کے منھ میں السر بھی ہو گیا ہے جس سے وہ کھانا نہیں کھا پا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اعظم خان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن بھی ہے جس کی وجہ سے کمزوری بہت بڑھ گئی ہے۔


Recent Post

Popular Links