حج 2021کے لئے صرف 24 گھنٹے میں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول

RushdaInfotech June 17th 2021 urdu-news-paper
حج 2021کے لئے صرف 24 گھنٹے میں ساڑھے  4 لاکھ درخواستیں موصول

ریاض، 16 جون (یو این آئی) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے گزشتہ روز رواں برس حج کی درخواستوں کیلئے لنک جاری کیا اور صرف 24 گھنٹے کے اندر وہاں ساڑھے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہوگئیں۔عرب میڈیا کے سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کیلئے 4 لاکھ 50 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔موصول ہونے والی درخواستیں صرف 24 گھنٹوں میں ملی ہیں، وزارت حج و عمرہ نے لنک 24 گھنٹے قبل جاری کیا تھا۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جبکہ 40 فیصد خواتین کی ہیں۔حج کی درخواستیں جمع کروانے کا ابتدائی مرحلہ غیر حتمی ہے جس میں خواہشمند افراد اپنے کوائف کا اندراج کرائیں گے، درخواستوں کی حتمی منظوری کا مرحلہ 13 ذو القعدہ تک جاری رہے گا جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کیلئے منتخب کیا جائے گا۔


Recent Post

Popular Links