تمل ناڈو میں آج سے 27/ اضلاع میں پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

RushdaInfotech June 14th 2021 urdu-news-paper
تمل ناڈو میں آج سے 27/ اضلاع میں پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان

چنئی، 13جون(ایجنسی) تمل ناڈو حکومت نے ریاست میں کووڈ کے تازہ واقعات اور سرگرم مقدمات کی تعداد میں کمی کے بعد چنئی کارپوریشن سمیت ریاست کے 27/ اضلاع میں مزید نرمی کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کے مختلف طبقات کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد ریاستی حکومت دارالحکومت چنئی سمیت ریاست کے 27 / اضلاع میں نرمی دینے جارہی ہے۔چھوٹ کے تحت چائے کی دکانوں کو صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک چلنے کی اجازت ہے لیکن انہیں صرف پارسل خدمات پیش کرنے کی اجازت ہے۔ لوگوں کو دکانوں کے قریب کھڑے ہونے اور چائے پینے کی اجازت نہیں ہے۔یاد رہے کہ جب حکومت نے جمعہ سے شراب کی دکانیں کھولنے کا اعلان کیا تھا، لیکن چائے کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی تھی تو حکومت کے اس اقدام پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی۔بلاگر ایم پوگاجھینڈی نے کہاکہ ہماری ریاست کے سرگرم نوجوانوں کا شکریہ جو شراب کی دکانوں کی اجازت دینے اور چائے کی دکانوں کو کام کرنے سے روکنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف نکلے تھے۔ آخر کار حکومت کو چائے کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی۔


Recent Post

Popular Links