پی ایم کیئرفنڈکے وینٹی لیٹرزاورمودی دونوں ناکام،راہل گاندھی

RushdaInfotech May 18th 2021 urdu-news-paper
پی ایم کیئرفنڈکے وینٹی لیٹرزاورمودی دونوں ناکام،راہل گاندھی

نئی دہلی17مئی(آئی این ایس)کورونا وائرس کی دوسری لہر میں طبی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی عدم فراہمی کی وجہ سے مریض بہت سی ریاستوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ مریضوں کو اس لہر میں آکسیجن بستر، وینٹی لیٹر اور طبی آکسیجن کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کیئرس فنڈ کے تحت ریاستوں کو وینٹی لیٹر جاری کردیئے گئے تھے، لیکن ایسے بہت سے معاملات سامنے آئے ہیں کہ ان وینٹی لیٹرز میں بہت ساری خامیاں تھیں اور ڈاکٹروں نے ان کو ہاتھ نہیں لگایا۔ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کورونا کیلئے مودی سرکار پر مسلسل حملہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ان وینٹی لیٹرزپر حکومت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ پیر کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھاہے کہ پی ایم کئیرز میں وینٹی لیٹروں اور وزیر اعظم کے درمیان بہت سی مماثلتیں ہیں۔یہ دونوں ہی بہت زیادہ غلط پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔یہ دونوں ہی اپنا کام کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔دونوں کو تلاش کرنا مشکل ہے۔


Recent Post

Popular Links