ہم وزیر اعظم کی سائنسی تفہیم کی قیمت چکا رہے ہیں ملک کے معروف سائنسدان شاہد جمیل کے استعفیٰ پراسدالدین اویسی کاطنز

RushdaInfotech May 18th 2021 urdu-news-paper
ہم وزیر اعظم کی سائنسی تفہیم کی قیمت چکا رہے ہیں  ملک کے معروف سائنسدان شاہد جمیل کے استعفیٰ پراسدالدین اویسی کاطنز

نئی دہلی17مئی(آئی این ایس) ملک کے مشہور اورماہر وائرولوجسٹ شاہد جمیل نے سائنسدانوں کے فورم آف ایڈوائزری گروپ سے استعفیٰ دے دیاہے۔ان کے استعفے کے بعد سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایاہے کہ آئی این ایس اے سی اوجی نے وزیر اعظم آفس کوخطرناک وبا کے بارے میں آگاہ کیاتھالیکن حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ یہ فورم کوروناوائرس کی مختلف اقسام کا پتہ لگانے کیلئے تشکیل دیا گیا تھا۔ جمیل سائنسی ایڈوائزری گروپ کے فورم INSACOG کے چیئرمین تھے۔پیرکے روزاپنے ٹویٹ میں اویسی نے لکھا ہے کہ یہ ایک سرکاری سائنسی مشاورتی گروپ ہے جس کے صدر ایس جمیل نے استعفیٰ دے دیاہے۔ اس نے مارچ کے اوائل میں وزیر اعظم کے دفتر کو خطرناک انڈین مومنٹ کے بارے میں متنبہ کیا تھالیکن حکومت نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ جمیل نے کھلے عام کہاہے کہ حکومت نے سائنس کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ ہم مودی کی سائنسی تفہیم کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔جمیل نے کئی ہفتوں قبل حکومت کے کورونا وبا سے نمٹنے کے طریقوں پر سوال اٹھایا تھا۔ اتوار کے روز جمیل نے اپنے استعفے کے بارے میں کہاہے کہ یہ درست ہے اور اس معاملے میں ان کے پاس مزید کچھ کہنا نہیں ہے۔ جمیل نے کہا کہ اس کی وجہ بتانا ان کی مجبوری نہیں ہے۔


Recent Post

Popular Links