سعودی میں بیرون ملکی سیاحیوں کی آمد کی اجازت، ہندوستان شامل نہیں

RushdaInfotech May 18th 2021 urdu-news-paper
  سعودی میں بیرون ملکی سیاحیوں کی آمد کی اجازت، ہندوستان شامل نہیں

ریاض، 17مئی (آئی این ایس) سعودی عرب نے کئی ملکوں سے آنے والے سیاحوں پر لازمی قرنطینہ کی پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم 13 ملکوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔ ان میں ہندوستان اور پاکستان بھی شامل ہے۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سیول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 20 مئی سے ملک میں داخل ہونے والے وہ غیر ملکی شہری جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں یا حال ہی میں عالمی وبا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے ہیں، انہیں حکومت کے مختص کردہ ہوٹلوں میں قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت نہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب آنے والے سیاحوں کو قرنطینہ میں رہنے سے بچنے کیلئے آمد پر ویکسین سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہو گا۔ البتہ قرنطینہ کا اطلاق امریکہ، بھارت، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور متحدہ عرب امارات سمیت 20 ملکوں پر بدستور برقرار رہے گا۔اس وقت کسی بھی ملک سے سعودی عرب جانے والے شہریوں پر 14 روز کا قرنطینہ اور کورونا ٹسٹ کی منفی رپورٹ فراہم کرنا لازم ہے۔ تاہم نئے قواعد کے تحت بعض ملکوں کے شہری 20 مئی سے ویکسین لگوانے اور کورونا کی منفی رپورٹ پیش کرنے پر قرنطینہ کے بغیر سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔


Recent Post

Popular Links