”تاؤتے“ کا قہرکرناٹک میں بھی ٹوٹا،8/افراد ہلاک

RushdaInfotech May 18th 2021 urdu-news-paper
”تاؤتے“ کا قہرکرناٹک میں بھی ٹوٹا،8/افراد ہلاک

منگلور:17 مئی (آئی این ایس) کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع اور ملناڈ علاقہ میں سمندری طوفان تاؤتے کی وجہ سے تیز ہواؤں اور شدید بارش سے کم از کم آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایک افسوناک واقعہ میں منگلور ساحل سے دور سمندر میں سنیچر کو ایک کشتی پلٹ گئی۔ مقامی لوگوں نے ٹیوب کا استعمال کرکے کشتی پر سوار آٹھ لوگوں میں سے تین کو بچا لیا جبکہ دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوگئی ہیں اور تین لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے وی راجیندر نے بتایا کہ کشتی کورومنڈل پر سوار نو لوگوں کو بچانے کی مہم کو انجام دینے کیلئے پیر کو ایک ہیلی کاپٹر منگلور ہوائی اڈے پر اترا اور راحت اور بچاؤ مہم پیر کو شروع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی ساحلی محافظ اور ساحل سکیورٹی پولیس کے جوان چھ میٹر کی اونچائی تک اٹھتی لہروں اور 25 میلی فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہواؤں کے سبب سمندر کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے راحت اور بچاؤ مہم نہیں چلا سکے تھے۔ اسی کی وجہ سے بچاؤ مہم میں کمی آئی ہے۔ہندوستانی ساحلی محافظ کا جہاز آئی این ایس وراہ ملکی راکس سے محض 500 میٹر کی دوری پر ہے اور صورتحال پر قریب سے نظر رکھی جارہی ہے۔ اس درمیان جنوبی کنڑ اور اڈپی اضلاع میں بارش رک گئی ہے لیکن آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاستوں میں تاؤتے کا اثر 20 مئی تک رہنے کے آثار ہیں۔ تیز ہواؤں اور طوفان کی وجہ سے جنوبی کنڑ ضلع میں بنیادی ڈھانچوں، گھروں اور سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔تاؤتے طوفان کی وجہ سے جنوبی کنڑ ضلع میں سنیچر سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے نالے اور چھوٹی ندیاں اٹھان پر ہیں۔ کادنور اور بیتری میں کاویری ندی کی سطح میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ضلع انچارج وزیر کوٹا شری نواس پجاری نے اتوار کی رات ہنگامی میٹنگ کے دوران کہا کہ جنوبی کنڑ ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں طوفان تاؤتے کی وجہ سے ہوئی شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے 14گھر مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں اور تقریباً 108 گھروں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا ہے۔


Recent Post

Popular Links