کووِڈمریضوں کیلئے درکار سولتیں فراہم کر نے کو اولین ترجیح دیں: سدانندا گوڑا

RushdaInfotech May 17th 2021 urdu-news-paper
کووِڈمریضوں کیلئے درکار سولتیں فراہم کر نے کو اولین ترجیح دیں: سدانندا گوڑا

بنگلورو۔16مئی(سالار نیوز)یشونت پور اسمبلی حلقہ اور راجا راجیشوری نگر بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) زون میں قائم کووِڈ کیئر سنٹرز کا مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا اور ریاستی وزیر ایس ٹی سوم شیکھر نے معائنہ کیا۔سنٹرل آیور ویدک ریسرچ سنٹر میں 100آکسیجن بستروں کے سنٹر کے قیام کے لئے کی جا رہی تیاریوں کا جا ئزہ لیا۔اس موقع پر سوم شیکھر نے سنٹر کے لئے درکار سہو لتیں فراہم کرنے کی تجویز کو مرکز ی وزیر سدا نند گوڑا کے سامنے پیش کی۔جس کے بعد دونوں قائدین نے گنان بھارتی کووِڈ کیئر سنٹر پہنچ کر اس کا بھی معائنہ کیا اور یہاں مہیا سہو لتوں کے متعلق ڈاکٹروں اور افسروں سے تفصیلات حاصل کیں۔اس موقع پر دونوں قائدین میں مذکرہ سنٹر میں آکسیجن بستروں کی سہولت،آکسیجن سلنڈروں کی دستیابی، مریضوں کے لئے درکار علاج اور دوائی کی فراہمی، ڈیوٹی ڈاکٹروں کے لئے میڈیکل کٹ کی فراہمی،پانی اور کھانا کی سہو لت کے متعلق بھی مکمل تفصیلات حاصل کی ہیں۔اس موقع پر سوم شیکھر نے بتا یا کہ یشونت پور، راجا راجیشوری نگر(بی بی ایم پی) زون میں کووِڈ کیئر سنٹرز قائم کئے گئے ہیں، جس سے ان علاقوں کے اطراف واکناف میں مقیم مریضوں کو کافی سہو لت ہو گی، بر وقت علاج سے جان بچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ سنٹرز میں آکسیجن بستر اور آکسیجن سلنڈروں کی سہو لت فراہم کر نے کے لئے درکار اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بہت جلد مذکورہ سہو لتیں مہیا کی جا ئیں گی، جس کے لئے انہوں نے بی بی ایم پی چیف کمشنر سے تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ دونوں سنٹرز میں ٹریاز نگ سنٹرز بھر قائم کئے گئے ہیں، عوام راست طور پرسنٹر پہنچ کر استفادہ کریں۔اس موقع پر بی بی ایم پی کے ایک افسر نے بتا یا کہ مذکورہ سنٹرز میں 40 آکسیجن بستروں کے علاوہ آکسیجن سلنڈروں کی سہو لت مہیا کی جا ئے گی۔سدانند گوڑا نے نندنی لے آؤٹ کے کیمپے گوڑا کمیونٹی ہال میں قائم کر دہ 80آکسیجن بستروں والے سنٹر کا افتتاح کیا اور کہا کہ مذکورہ سنٹر میں 80آکسیجن بستروں کی سہولت فرائم کی گئی ہے، آنے والے دنوں میں ضرورت پڑنے پر مزید بستروں کی سہو لت مہیاکی جا ئے گی۔انہوں نے بتا یا کہ مہا لکشمی لے آؤٹ اسمبلی حلقہ میں کووِڈ پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کئے گئے ہیں اور اس علاقہ میں کووِڈ مریضوں کی سہولت کے لئے 2آکسیجن موبائل گاڑیوں کی سہو لت فراہم کی گئی ہے، جو گھر گھر پہنچ کر ضرورتمند کووِڈ مریضوں کو آکسیجن فراہم کریں گے۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ سنٹرز میں مریضوں کے لئے درکار سولتیں فراہم کر نے کو اولین ترجیح دیں۔


Recent Post

Popular Links