ہیرے کیرورمیں کووِڈسے فوت ہوئے18مریضوں کے کنبوں کیلئے فی کس 50ہزارروپئے معاوضہ:بی سی پاٹل

RushdaInfotech May 17th 2021 urdu-news-paper
ہیرے کیرورمیں کووِڈسے فوت ہوئے18مریضوں کے  کنبوں کیلئے فی کس 50ہزارروپئے معاوضہ:بی سی پاٹل

بنگلور۔16مئی (سالارنیوز)ریاستی وزیربرائے زراعت بی سی پاٹل نے ہیرے کیرورمیں کووِڈکی وجہ سے ہلاک ہونے والے 18 افراد کے کنبہ کے لیے 50/50ہزار روپئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔بی سی پاٹل نے اتوار کے روز ہیرے کیرور اسمبلی حلقہ میں کووِڈ۔19کی وجہ سے دم توڑ جانے والے افراد کے اہل خانہ کو فی کس 50ہزار روپے معاوضے کا اعلان کیا۔بی سی پاٹل جو ہیرے کیرور سے تعلق رکھنے والے ہیں،یہاں سے تین مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے ریاست کے ہاویری ضلع کے رٹے ہلی اور ہیرے کیرور حلقہ سے تعلق رکھنے والے 18 کووِڈ مریضوں کے اہل خانہ کے لئے معاوضے کی رقم کا اعلان کیا ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق کرناٹک ان 10 ریاستوں میں شامل ہے جہاں مجموعی طور پر ہندوستان کے کل فعال معاملات میں 74.69 فیصد ہیں۔ ریاست میں ملک میں سب سے زیادہ فعال کیس 6,05,515 ہیں۔وزارت نے یہ بھی بتایا کہ کرناٹک ان 10 ریاستوں میں شامل ہے جہاں پچھلے24 گھنٹوں کے دوران نئے معاملات میں 74.7 فیصد کی اطلاع ہے۔ ریاست میں روزانہ نئے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 41,664. ہے۔کرناٹک بھی ان 10 ریاستوں میں شامل ہے جہاں کووِڈ اموات کی شرح 75.55 فیصد ہے۔ وزارت نے بتایا کہ مہاراشٹرا کے بعد ریاست میں سب سے زیادہ کووِڈسے ہلاکتیں ہوئیں۔


Recent Post

Popular Links