کرناٹک کوبلیک فنگس کی دوائی کی قلت کاسامنا دوائی فوری دستیاب کروانے کمارسوامی کاحکومت کومشورہ

RushdaInfotech May 17th 2021 urdu-news-paper
کرناٹک کوبلیک فنگس کی  دوائی کی قلت کاسامنا دوائی فوری دستیاب کروانے کمارسوامی کاحکومت کومشورہ

بنگلور۔16مئی (سالارنیوز)ریاست میں کوروناکے خدشات کے درمیان بلیک فنگس کاخوف منڈلانے لگاہے۔اس بارے میں تشویش ظاہرکرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے سوشیل میڈیاپرکئی اُمورپرنہ صرف انکشاف کیابلکہ حکومت کوانتباہ بھی کیاہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں بلیک فنگس کامرض شروع ہوگیاہے،اس کے علاج کے لیے درکاردوائی Liposomal AmphotericinBکی قلت کاسامناکرناٹک کوہے۔ریاست میں اس دوائی کے صرف 1,050ویلس (شیشی)ہیں۔بلیک فنگس نہایت گمبھیرشکل اختیارکرتاجارہاہے،جس سے کئی مریض فوت ہوگئے ہیں۔کووِڈ سے صحت یاب ہونے والے400افرادہرہفتہ اس مرض کاشکارہوسکتے ہیں،اس بارے میں کووِڈماہرین کی ٹیم نے حکومت کوآگاہ کیاہے،اس کے باوجودحکومت کی لاپروائی اوردوائیوں کی کمی ایک بڑے حادثہ کاپیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے مرکزی حکومت کوLiposomal Amphotericin Bکی 20ہزارویلس روانہ کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔ریاستی حکومت کوچاہئے کہ فوری طورپرمرکزی حکومت پردباؤڈالتے ہوئے مذکورہ دوائی ریاست درآمدکرنے کی کوشش کرے۔اگرایسا نہیں کیاگیا توریاست میں ایک اورحادثہ رونماہوسکتاہے۔میری طرف سے یہ مشورہ حکومت کوآگاہ کرتے ہوئے عوام کے حق میں دیاگیاہے،چندلوگ اس قسم کے مشورے کوسیاسی کہتے ہوئے نظراندازکرتے ہیں۔


Recent Post

Popular Links