جے رام رمیش کامود ی سرکارپرطنز،یہ کیساگڈگورننس ہے

RushdaInfotech May 16th 2021 urdu-news-paper
جے رام رمیش کامود ی سرکارپرطنز،یہ کیساگڈگورننس ہے

نئی دہلی15مئی(آئی این ایس) حزب اختلاف اور اس کے قائدین مسلسل حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت مرکزی حکومت کوکنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ادھر کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے وزیر اعظم مودی کے’گڈ گورننس‘کے وعدے پر حملہ کیاہے۔ انہوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ گورننس کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن حقیقت کچھ اورہے۔ وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 326098نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران 3890/ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انفیکشن کے نئے کیسوں کی آمد کے بعدملک میں متاثرافراد کی کل تعداد 20 ملین سے بڑھ کر 43 ملین ہوگئی ہے، جبکہ اب تک مہلک وائرس کے ساتھ جنگ میں 266207/ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


Recent Post

Popular Links