غلام نبی آزاد نے مودی کوویکسین کی فراہمی پر تجاویزبھیجیں

RushdaInfotech May 15th 2021 urdu-news-paper
غلام نبی آزاد نے مودی کوویکسین کی فراہمی پر تجاویزبھیجیں

نئی دہلی15مئی(آئی این ایس)کانگریسی لیڈروں کی طرف سے مودی سرکار کو خط لکھاجارہاہے۔سونیاگاندھی،پی چدمبرم اورادھیررنجن چودھری کے بعداب غلام نبی آزادنے خط لکھاہے۔سابق مرکزی وزیر صحت اور کانگریس کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تاکہ ملک میں دوائیوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے کچھ اقدامات کیے جائیں۔پارٹی عہدیداروں نے یہاں بتایا کہ آزاد نے اپنے خط میں کووڈ کی وبا کے تناظر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کیلئے تجاویزبھی دیں۔ اس خط کی ایک نقل بھی مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کو بھیج دی گئی ہے۔کانگریس عہدیداروں نے کہاہے کہ راجیہ سبھا کے سابق ممبرنے ملک میں ویکسین دینے والوں کی تعداد بڑھانے کی بھی سفارش کی۔ انہوں نے ملک میں وبا سے نمٹنے کیلئے ویکسین کی مزید فراہمی کویقینی بنانے تجاویز بھی دیں۔انہوں نے بتایاہے کہ یہ خط ہفتے کے روز صبح وزیر اعظم کو لکھا گیا ہے۔


Recent Post

Popular Links