کیجریوال اور ان کے اراکین اسمبلی سے استعفیٰ کا مطالبہ

RushdaInfotech May 16th 2021 urdu-news-paper
 کیجریوال اور ان کے اراکین اسمبلی سے استعفیٰ کا مطالبہ

نئی دہلی، 15 مئی (یواین آئی) سینئر کانگریس لیڈر نریش کمار نے ہفتے کے روزوزیراعلیٰ اروند کجریوال اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے تمام اراکین اسمبلی کو مکتوب ارسال کرکے انہیں اخلاقی بنیادوں پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈاکٹر نریش کمار نے لکھا کہ مسٹر کجریوال کی حکومت اس بحران میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور آپ کے تمام اراکین اسمبلی، وزراء اور وزیر اعلیٰ اپنے گھروں میں چھپے بیٹھے ہیں اور ان کے حلقوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے روزانہ مرنے والوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اس کے نتیجے میں دارالحکومت سخت بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے اپنے اس خط کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کو بھی اطلاع دی ہے۔انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور آپ کے سبھی اراکین اسمبلی کولکھا ہے کہ وہ یہ خط دہلی کے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے لکھ رہے ہیں۔ دہلی کورونا وبا کی اس دوسری لہر سے بری طرح متاثر ہے۔


Recent Post

Popular Links