کورونا کی پہلی لہر کے بعد حکومت اور عوام سبھی لاپرواہ ہوگئے:بھاگوت

RushdaInfotech May 16th 2021 urdu-news-paper
کورونا کی پہلی لہر کے بعد  حکومت اور عوام سبھی لاپرواہ ہوگئے:بھاگوت

نئی دہلی، 15مئی (آئی این ایس) آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے بعد انتظامیہ اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی روک تھام میں عوام کو متحد اورپازیٹیو رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ’غفلت‘کی وجہ سے موجودہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔’پازیٹیو ٹی ان لمیٹڈ‘ سیریز میں خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہاکہ مشکل وقت میں ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے، ہمیں متحد رہنا ہوگا اور ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہوگا۔بھاگوت کے مطابق ہم اس وجہ سے اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، کیونکہ حکومت، انتظامیہ اور عوام سب کورونا کی پہلی لہر کے بعد لاپرواہ ہوگئے، جب کہ ڈاکٹروں کی طرف سے انتباہ دیا جا رہا تھا،بھاگوت نے کہا کہ اب تیسری لہر کی بات ہو رہی ہے،لیکن ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ہم چٹان کی طرح متحد کھڑے ہوں گے۔بھاگوت نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس انفیکشن سے خود کو بچانے کیلئے سبھی کو پازیٹیو ہونا چاہئے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے چاہئیں۔آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے مطابق یہ مناسب وقت نہیں ہے کہ ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھائیں۔


Recent Post

Popular Links