نجی اسپتالوں کو 75/فیصد بستر فراہم کرنے ہدایت

RushdaInfotech May 13th 2021 urdu-news-paper
نجی اسپتالوں کو 75/فیصد بستر فراہم کرنے ہدایت

بنگلورو۔12/مئی (سالار نیوز) شہر میں کووڈ متاثرین کے لئے بستروں کی قلت کے پیش نظر ریاستی وزیر برائے داخلہ بسوا راج بومئی اور وزیر برائے داخلہ بسوا راج بومئی اوروزیر برائے محصولات آر اشوک کی کوششوں سے بستروں کا انتظام کیاگیا۔ اطلاع کے مطابق بستروں کی قلت کے پیش نظر بومئی اور اشوک نے نجی میڈیکل کالجوں اورنجی اسپتالوں کے انتظامیہ بورڈ کے سربراہوں کے ساتھ علاحدہ اجلاس طلب کرکے 75،فیصد بستر حکومت کو فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اس ہدایت کے بعد حالانکہ 50/فیصد اسپتالوں نے اس پرعمل نہیں کیا اس کے باوجود اب صورتحال میں سدھار آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نجی میڈیکل کالجوں میں موجود عام بستروں کو آکسیجن بیڈ میں تبدیل کرنے 75/فیصد اخراجات بھرنے کا حکومت نے تیقن دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نجی میڈیکل کالجوں میں کل 7300 بستروں کا اضافہ کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 250بستروں والے اسپتالوں میں کم سے کم 100بستروں کو آکسیجن بیڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ اور اس کے لئے کم سے کم 6/ہفتہ کا وقت لگے گا۔ اس سلسلہ میں آر۔ اشوک نے بتایا کہ تقریباً 2/ہزار بستروں کو حاصل کیاگیا ہے اور میڈیکل کالجوں میں آکسیجن بیڈ کے لئے حکومت 75/فیصد اخراجات برداشت کرنے کا تیقن دیا ہے جس کے بعد نجی میڈیکل کالجس بستر فراہم کرنے آگے آئے ہیں۔


Recent Post

Popular Links