ریاست میں 40/دن میں 10/لاکھ افراد کووڈ پازیٹیو کووڈ ٹسٹ میں کمی لیکن متاثرین میں اضافہ

RushdaInfotech May 13th 2021 urdu-news-paper
ریاست میں 40/دن میں 10/لاکھ افراد کووڈ پازیٹیو  کووڈ ٹسٹ میں کمی لیکن متاثرین میں اضافہ

بنگلورو۔12/مئی (سالارنیوز) ریاست میں کووڈ ٹسٹ کے تناسب میں مزید کمی آئی ہے لیکن متاثرین کی تعداد میں اضافہ جاری ہے یعنی 34/فیصد کووڈ ٹسٹ پازیٹیو معاملات زیادہ درج کئے جاتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق منگل کے دن کووڈ کے نئے 39,510 معاملات درج کئے گئے اور 480 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 22,584 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ پیر کے مقابلے منگل کے دن 205زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں لیکن اموات 116،صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8/ہزار کم ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ 15,879 افراد بنگلور میں متاثر ہوئے ہیں اور259 ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کووڈ ٹسٹ میں کمی جاری ہے گزشتہ ہفتہ اوسطاً 1.5لاکھ ٹسٹ کئے گئے جو پیر کو 1.25 لاکھ ہوگئے۔ منگل کو دوبارہ 8/ہزار کم ہوئے جب کہ 1.16لاکھ افراد کا ٹسٹ کیاگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کووڈ کی دوسری لہر میں پہلی مرتبہ تمام اضلاع میں کووڈ متاثرین ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ ہفتہ روزانہ 28یا 27 اضلاع میں ہی اموات درج کئے گئے۔ سب سے زیادہ بنگلور میں 259، بلاری28، شمالی کنڑا18، ٹمکور اور ہاسن 16، بنگلور دیہی 14/ میسور اور چامراج نگر12، شیموگہ 10، اور دیگر اضلاع میں کم اموات درج کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ کووڈ معاملات درج ذیل اضلاع میں پائے گئے۔ بنگلور15879،ٹمکور 2496، میسور2170، بلاری 1558، منڈیا 1359، شیموگہ1108، اور 12/اضلاع میں 500 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جب کہ بیدر، داونگیرے اور چترادرگہ میں 200کے قریب معاملات درج کئے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں کل کووڈ معاملات 20/لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں یہ تعداد یکم اپریل کو 10/ لاکھ پارکرگئی جس کے 40/دن بعد مزید 10/لاکھ افراد متاثر ہوئے۔


Recent Post

Popular Links