اندرا کینٹن کے ذریعہ ہر دن غذا کے3لاکھ پا کیٹ تقسیم کر نا کا نشانہ مقرر کھانا حاصل کر نے والے افراد کو لاز می طور پر کووڈ۔19ضوابط پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔گورو گپتا

RushdaInfotech May 13th 2021 urdu-news-paper
 اندرا کینٹن کے ذریعہ ہر دن غذا کے3لاکھ پا کیٹ تقسیم کر نا کا نشانہ مقرر  کھانا حاصل کر نے والے افراد کو لاز می طور پر کووڈ۔19ضوابط پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔گورو گپتا

بنگلورو12مئی (سالار نیوز)بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر گور و گپتا نے کہا کہ اندرا کینٹن کے ذریعہ ہر دن غذا کے3لاکھ پا کیٹ تقسیم کر نا کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔دھرمارایا سوامی مندر وارڈ کے اندرا کینٹن باورچی خانہ اور چک پیٹ اندرا کینٹن کا معائنہ کر نے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے گورو گپتا نے اس بات کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتا یا کہ 24مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا اسلئے24مئی تک غذا کے پا کیٹ تقسیم کر نے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ15بارورچی خانوں سے غذا کے پاکیٹوں کی سربرائی کی جا رہی ہے،روزانہ تینوں وقت کے تحت ہر دن3غذا کے 3لاکھ پا کیٹ تقسیم کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں موجود تمام اندرا کینٹن میں غریب،نقل مکانی،مزدوروں کو صبح،دوپہر اور شام کے وقت مفت کھانا تقسیم کیا جا ئے گا۔گوروگپتا نے بتا یا کہ اندرا کینٹن میں مفت غذا کے پا کیٹ حاصل مکر نے والے مستحقین کو چا ہئے کہ وہ ووٹر شناختی کارڈ،آدھار کارڈ،درائیونگ لائنسس،محکمہ مزدور سے جاری شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی کارڈ میں سے کسی ایک کو پیش کر کے کھانے کے پا کیٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کے ہر ایک مستحق شخص کو زیادسے زیادہ کھانے کے 3پا کیٹ دئے جا ئیں گے۔اسکے علاوہ راشن کارڈ میں جتنے نام ہو ں گے اتنے پا کیٹ دئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اندرا کینٹن میں اندرا کینٹن کے ذریعہ ہر دن غذا کے3لاکھ پا کیٹ تقسیم کر نا کا نشانہ مقرر اندرا کینٹن میں کھانا حاصل کر نے والے افراد کو لاز می طور پر کووڈ۔19ضوابط پر سختی سے عمل کرنا ہو گا۔ماسک،سماجی دوری کے تحت کھانا کے پا کیٹ حاصل کریں۔


Recent Post

Popular Links