ایچ ایف این او کی بجائے وینٹی لیٹر نصب کئے جا ئیں گے۔ڈاکٹرسدھاکر آکسیجن کی قلت پر قابو پانے وزیر صحت کے اقدامات

RushdaInfotech May 13th 2021 urdu-news-paper
ایچ ایف این او کی بجائے وینٹی لیٹر نصب کئے جا ئیں گے۔ڈاکٹرسدھاکر آکسیجن کی قلت پر قابو پانے وزیر صحت کے اقدامات

بنگلورو12مئی(سالار نیوز)ریاستی وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر شدھاکر نے بتا یا کہ آکسیجن کی مانگ میں اضافہ پر قابو پانے ایچ ایف او کی بجائے متبا دل طور پر وینٹی لیٹر نصب کئے جا ئیں گے۔ ریاست کے تمام اضلاع کے طبی افران کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کر نے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے ڈاکٹر سدھا کر نے یہ جانکاری دی۔انہوں نے بتا یا کہ درمیانی علامات رکھنے والے کووڈ۔ متاثرین کے لئے فی منٹ20تا60لیٹر آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے اور آکسیجن کی قلت کی وجہ سے ایچ ایف ایس سے زیادہ اثر دیگر این آئی اے (وینٹی لیٹر) نصب کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں،جس کی وجہ سے آکسیجن کی مانگ میں 80فیصد کمی آئے گی۔ انہوں نے بتا یا کہ ایچ ایف این او جہاں پیں وہاں این آئی وی وینٹی لیٹر نصب کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ 7تا8ماہ کی کوششوں کی وجہ سے ہر ایک تعلقہ اسپتال میں 50آکسیجن بستروں کی سہو لت فراہم کی گئی ہے اسی طرح6وینٹی لیٹرز نصب کئے جا ئیں گے۔ سدھاکر نے بتا یا کہ چند اسپتالوں میں ماہرین نہ ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر رہنے کے باوجود صرف آکسیجن کا استعمال کیا جا رہا ہے اس مسئلہ کو حل کر نے کے لئے فوراً ماہرین اور ڈاکٹروں کی تقرری کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ کووڈ۔ اسپتالوں میں خفیہ کیمروں کو نصب کر نے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ایک ہفتہ کے اندر تمام اسپتالوں میں خفیہ کیمرے نصب کر دئے جائیں گے۔بتا یاجاتا ہے کہ ہائی فلو ناسل آکسیجن ایف ایچ او وینٹی لیٹر سے زیادہ قیمتی ہے، اس کے علاوہ اسے ناک کے اندر پائپ کے ذریعہ لگایا جا تا ہے۔ اسی وجہ سے مریض کو پریشانی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے جبکہ اس سے کم قیمت میں اور سانس لینے میں آسانی کے لئے وینٹی لیٹر بہتر ہیں۔


Recent Post

Popular Links