اندراکینٹین میں شناختی کارڈکے بغیرکھاناتقسیم کرنے کی ہدایت

RushdaInfotech May 13th 2021 urdu-news-paper
اندراکینٹین میں شناختی کارڈکے بغیرکھاناتقسیم کرنے کی ہدایت

بنگلور۔12 مئی (سالارنیوز)ہائی کورٹ کی جانب سے کل حکومت کی گوشمالی کئے جانے کے بعد آج ریاست بھرمیں واقع تمام اندراکینٹینوں میں مفت کھانے کا اہتمام کرنے کی سخت تاکیدسیول بلدیہ ڈائرکٹوریٹ نے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشنرکوکی تھی۔جس کے پیش نظرآج سے بی بی ایم پی حدودکے تمام کینٹیوں میں کھانے کے پیکٹ تقسیم جارہے ہیں۔اس دوران اندراکینٹین میں مفت کھاناحاصل کرنے کے لیے شناختی کارڈضروری قراردیاگیاتھا۔اب بی بی ایم پی کمشنرگوگپتانے کہاکہ اندراکینٹین سے کھاناحاصل کرنے کے لیے کسی قسم کے شناختی کارڈکی ضرورت نہیں ہے۔بی بی ایم پی حدودکے تمام اندراکینٹینوں میں صبح کاناشتہ،دوپہراوررات کاکھاناتقسیم کیاگیا۔ کھانے کی مفت تقسیم کااہتمام 24مئی یعنی لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے تک رہے گا۔اندراکینٹین کویہ ہدایت دی گئی تھی وہ مفت کھانے کے پیکٹ حاصل کرنے والوں سے شناختی کارڈکے طورووٹرکارڈ،آدھار،ڈی ایل،لیبرکارڈسمیت دیگرشناختی کارڈحاصل کریں،جس پر عوام کی جانب سے سخت اعتراض ہواتھا،عوام کی جانب سے سخت برہمی کے بعد بی بی ایم پی کمشنرگوروگپتانے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ اندراکینٹین سے کھاناحاصل کرنے والوں کوکسی بھی کاشناختی کارڈپیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ اندراکینٹین میں غریب لوگوں،مہاجرمزدوروں،اوردیگرقلی مزدورں کوکھانے کے پیکٹ حاصل کرنے کے لیے کوئی شناختی کارڈپیش کرنے یاموبائل نمبردینے کی ضرورت نہیں ہے۔


Recent Post

Popular Links