شادی سے پہلے ہی دلہن کووڈ کا شکار

RushdaInfotech May 13th 2021 urdu-news-paper
شادی سے پہلے ہی دلہن کووڈ کا شکار

مدے بہال۔12/مئی(لاڈلے مشائخ) اسی ماہ 23تاریخ کو ازدواجی بندھن میں بندھے جانے والی ایک لڑکی کووڈ۔19کا شکار ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مبدے بہال ٹاؤن کی 24سالہ شرتی آئی ہولے کو چند دن قبل کووڈ پازیٹیو قرار دیا گیا اور اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن منگل کو اس نے آخری سانس لی۔ بی ایس سی، بی ایڈ تعلیم یافتہ شری میاتھس سبجکٹ میں ماہر تھیں اور کے پی بی ایم پی ایس اسکول مدے بہال میں دو سال سے بطور گیسٹ ٹیچر خدمات انجام دی ہیں۔ شادی تیار کررہے شرتی کے گھر کا ماحول ماتم میں بدل گیاہے۔


Recent Post

Popular Links