ڈاکٹرکو معطل کرنے رکن اسمبلی کی ہدایت ہوللوپرائمری ہیلتھ سنٹر کے میڈیکل آفیسر کیخلاف کریمنل مقدمہ درج کیاجائے:پٹاراجو

RushdaInfotech May 13th 2021 urdu-news-paper
ڈاکٹرکو معطل کرنے رکن اسمبلی کی ہدایت ہوللوپرائمری ہیلتھ سنٹر کے میڈیکل آفیسر کیخلاف کریمنل مقدمہ درج کیاجائے:پٹاراجو

منڈیا۔12/مئی (سالارنیوز)اپنی ذمہ داری نبھانے میں لاپروائی برتنے اور مسلسل غیر حاضر ہونے کی وجہ سے دیہاتیوں کی برہمی کا سبب بننے والے ہوللوکے پرائمری ہیلتھ سنٹر کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر روی کمار کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کرنے اور انہیں فوری معطل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ روانہ کرنے کی ہدایت رکن اسمبلی سی ایس پٹاراجونے محکمہ صحت وخاندانی بہبود کے آفیسر کودی۔انہوں نے کہاکہ کوروناکی دوسری لہر کے قہر سے عوام کوکافی مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔ایسے نازک حالات میں پرائمری ہیلتھ سنٹر کے میڈیکل آفیسر ہفتے میں ایک مرتبہ برائے نام یہاں آکر ہفتے بھر کی حاضری لگاکر جارہے ہیں،ان کے خلاف دیہاتیوں نے کئی بار شکایت کی ہے اور شدید برہمی ظاہر کی ہے،جس کے پیش نظر خود یہاں کا دورہ کرکے جائزہ لیاگیاہے۔ا س دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر منچے گوڈا،ٹی ایچ او ڈاکٹر جورے گوڈااور تحصیلدا رچندرشیکھر بھی موجود تھے،جن کے سامنے دیہاتیوں نے شدید ناراضی ظاہر کی اور انہیں معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔رکن اسمبلی نے کہاکہ کوو ِڈ کی اس مشکل گھڑی میں ہر ڈاکٹر پوری ایمانداری کے ساتھ جدوجہد کررہاہے، ایسے میں مقامی ڈاکٹروں کی طرف سے اس طرح کی لاپروائی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہیں فور ی معطل کرنے کی سفارش کی جائے اورقانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ڈی ایچ اونے کہاکہ اس سلسلے میں ٹی ایچ اوسے رپورٹ حاصل کرکے تحصیلدار کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کی جائے گی اور مسلسل غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے اورانہیں معطل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔دودا ہوبلی کی حدود میں شامل دو ضلع پنچایت حلقوں میں پرائمر ی ہیلتھ سنٹرس کی نگرانی ٹھیک طریقے سے کی جائے اور کووِڈ کے مریضوں کاٹھیک طریقے سے علاج کیاجائے۔رکن اسمبلی نے مزید کہاکہ دودا ہوبلی کے تالابوں کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے تعمیری کام میں لگے 25مزدوروں میں سے تین چار افراد میں کووِڈ کی علامتیں پائی جارہی ہیں،ان تمام کا کووِڈ ٹسٹ کرایاجائے۔


Recent Post

Popular Links