میسور سٹی کارپوریشن کی جانب سے کووِڈ ٹیلی کئیر کا افتتاح

RushdaInfotech May 13th 2021 urdu-news-paper
میسور سٹی کارپوریشن کی جانب سے کووِڈ ٹیلی کئیر کا افتتاح

میسور۔12/مئی (پیر پاشاہ۔نامہ نگار) کورونا وائرس سے متاثر ہوکر گھروں اور کمروں میں اپنے آپ کوکوارنٹائن کرنے والے افراد کی سہولت کیلئے میسو سٹی کارپوریشن کی جانب سے میسور کے موڈا کے روبرو جے ایل بی روڈ پر واقع روٹری اسکول میں کووِڈٹیلی کئیر سنٹرقائم کیا گیا ہے۔ جس کا افتتاح کل بروز چہارشنبہ میسور کی میئر رکمنی مادے گوڈا اور میسور سٹی کارپوریشن کی کمشنر شلپا ناگ نے کیا۔ ڈپٹی مئیر انور بیگ آفتاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد جو گھروں میں الگ تھلگ رہ کر خود کو مایوس سمجھنے لگتے ہیں وہ میسور سٹی کارپوریشن کی جانب سے قائم کردہ ٹیلی کئیر سنٹر کو بذریعہ فون (0821-2420112,2420113) رابطہ کرکے علاج کے تعلق سے ڈاکٹروں سے صلاح و مشورہ کرسکتے ہیں اور جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت صبح8 تا رات11بجے دستیاب رہے گی۔ مختلف اسپتالوں اور گھروں میں زیر علاج کورونا وائرس کے متاثرین کے سوالوں کے جوابات دینے کیلئے کل 40ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ میسور سٹی کارپوریشن کی کمشنر شلپا ناگ نے اس ٹیلی کئیر سہولت کے تعلق سے بتایا کہ یہ کوئی ”کووِڈ وار روم“نہیں ہے۔ بلکہ کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مدد کے لئے قا ئم کیا گیا ہے۔ اس ٹیلی کئیر سنٹر میں تجربہ کار رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں جو 40ڈاکٹرس کا تعاون کریں گے۔ صلاح و مشورہ کے ساتھ ساتھ اس ٹیلی سنٹر میں خدمت انجام دینے والے رضاکار گھروں میں اپنے آپ کو کوارنٹائن کرلینے والے متاثرین کو دوائیاں بھی گھروں تک پہنچائیں گے اور اگر کوئی فرد کی طبیعت اچانک بگڑ بھی جائے تو اس ٹیلی کئیر سنٹر کی جانب سے قریبی ہاسپٹل کو پہنچاکی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور اگر کورونا سے متاثر فرد زیادہ مایوس ہوجائے اور ڈپریشن کی حالت تک چلے جائے تو ڈاکٹر ایسے افراد میں اعتماد پیدا کریں گے اور ہمت افزائی کریں گے۔ اس ٹیلی کیئر سنٹر کی وجہ سے وار روم کا بوجھ کم ہوجائے گا۔اس کے علاہ اس سنٹر کو شہر میسور کے 40/ادارے اپنا مکمل تعاون کررہے ہیں۔ جی یس یس یوگیک ریسرچ فاؤنڈیشن کے ڈی سری ہری، جے یس یس میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہچ بسونا گوڈپا، گوپال گوڈا شانتا ویری میمورئیل ہاسپٹل کے ڈاکٹررگھوناتھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔


Recent Post

Popular Links