دیہی علاقوں میں آکسیجن بستر فراہم کئے جا ئیں گے۔ڈاکٹر اشوتھ نارائن کووڈ۔ کی تیسری لہر کا سامنا کر نے حکومت تیار

RushdaInfotech May 12th 2021 urdu-news-paper
دیہی علاقوں میں آکسیجن بستر فراہم کئے جا ئیں گے۔ڈاکٹر اشوتھ نارائن کووڈ۔ کی تیسری لہر کا سامنا کر نے حکومت تیار

بنگلورو۔11مئی (سالار نیوز) کووڈ۔19کی تیسری لہر کا سامنا کر نے دیہی علاقوں میں بہتر سہو لتیں فراہم کر نے کے لئے حکومت تیاری کر رہی ہے۔ ریاستی نائب و.زیر اعلیٰ اشوتھ نارائن نے محکمہ صحت کے اڈیشنل چیف سکریٹری جاوید اختر کے ساتھ تبا دلہ خیال کر تے ہو ئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے تعلقہ اسپتال سمیت دیہی علاقوں کے مختلف مرحلوں میں 8,105آکسیجن بستروں کا انتظام کر نے اور طبی سہو لتوں کی ترقی کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر اشوتھ نارائن نے کہا کہ ریاست کے146تعلقہ اسپتالوں میں فی 4تا6آئی سی یو بستر موجود ہیں جن میں 20کا اضافہ کر کے1.925بستر فراہم کئے جا ئیں گے۔انہوں نے بتا یا کہ206کمیو نٹی ہیلتھ سنٹرز میں فی30عام بستروں کو آکسیجن بستروں میں تبدیل کیا جا ئے گا جس کی وجہ سے6,180آکسیجن بستر فراہم ہوں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ آکسیجن کی قلت دور کر نے 3ہزار آکسیجن خریداری مراکز کھولے گئے ہیں مذید10ہزار خریداری کی ہدایت دی گئی ہے اور 5لاکھ ڈوز ریمیڈ یسیور خرید نے عالمی ٹنڈر طلب کیا گیا ہے۔ڈاکٹر اشوتھ نارائن نے بتا یا کہ منگلورو کے وینلاک اسپتال کے لئے50وینٹی لیٹر فراہم کر نے کی ہدیات دی گئی ہے کیونکہ اس علاقہ میں کووڈ۔ معا ملات میں اضافہ ہو رہا ہے اسکے علاوہ ضلع اسپتال میں وینٹی لیٹر کی قلت پر قابو پایا جا ئے گا۔


Recent Post

Popular Links